جمعرات, فروری 5, 2026
تازہ ترینچینی مین لینڈ کا تائیوان کے حکام پر آبنائے پار ہوائی نقل...

چینی مین لینڈ کا تائیوان کے حکام پر آبنائے پار ہوائی نقل و حمل کی پابندیاں ختم کرنے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کے حکام پر زور دیا کہ وہ آبنائے تائیوان کے پار فضائی نقل و حمل پر عائد غیر معقول پابندیاں ختم کریں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آبنائے کے دونوں جانب ہم وطنوں میں براہ راست پروازوں کی مکمل بحالی کی مضبوط خواہش پائی جاتی ہے۔

چھن نے کہا کہ چونکہ بہار کا تہوار چینی قوم کا سب سے اہم روایتی تہوار ہے، اس لئے تائیوان کے ہم وطن، تاجر اور طلبہ نئے سال کی خوشیاں منانے کے لئے گھر واپسی کے سفر کو ہموار بنانے کے خواہاں ہیں۔

چھن بن ہوا نے مزید کہا کہ مین لینڈ کی متعلقہ اتھارٹیز تائیوان کے ہم وطنوں کی ضروریات اور خدشات کو ترجیح دیں گی اور بہار تہوار کے دوران آبنائے پار اضافی چارٹر پروازوں کے لئے فعال طور پر تیاری کریں گی۔

چھن بن ہوا نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوانی فریق عوامی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے بروقت آبنائے پار ہوائی نقل و حمل پر عائد غیر معقول پابندیاں ختم کرے گا اور دونوں جانب بالخصوص تائیوان سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں کی سفری ضروریات پوری کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!