دبئی حکومت نے شہر کو سبز و شاداب بنانے کیلئے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگلے 4 سال کے دوران 15لاکھ درخت لگائے جائینگے اور 120نئے پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔
حکومت نے 4ارب درہم کے واٹر اینڈ گرین سپیس روڈ میپ 2030کا اعلان کیا ہے جسے بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026کے دوران متعارف کرایا ہے۔
منصوبے کے تحت دبئی میں 200 نئے سپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ہر سال 3 نئے پبلک بیچز بنائے جائیں گے اور ساحلی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک، جاگنگ اور سائیکل ٹریکس بھی شامل ہوں گے، تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے۔




