جمعہ, فروری 6, 2026
پاکستانمحسن نقوی کا بھارتی ظلم جبر وکیخلاف کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج...

محسن نقوی کا بھارتی ظلم جبر وکیخلاف کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشمیریوں کی طویل جدوجہد، بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 7دہائیوں سے بھارتی جبر کیخلاف استقامت کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیری عوام کیساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم، محاصرے اور خوف کے ماحول کے باوجود کشمیری عوام کا آزادی کا جذبہ آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کے سامنے دنیا کی خاموشی سنگین اخلاقی ناکامی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی واضح تصدیق کرتی ہیں، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی حقیقت میں نہیں بدل سکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حق کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!