منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینجرمن غیر ملکی تجارت کی ایسوسی ایشن کے سربراہ چین کی اقتصادی...

جرمن غیر ملکی تجارت کی ایسوسی ایشن کے سربراہ چین کی اقتصادی ترقی سے پر امید

چین کی معاشی ترقی کے حوالےسے جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیر ملکی تجارت کےچیئرمین بہت پر امید ہیں۔ مائیکل شومن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقتوں میں عالمی معاشی امور میں چین کے کردار میں مزید اضافہ ہوگا۔

مائیکل شومن، چیئرمین، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیر ملکی تجارت

جرمن وفاقی ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیر ملکی تجارت کے چیئرمین مائیکل شومن نے ایک حالیہ انٹرویو میں چین کی معاشی ترقی کے بارے میں اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مائیکل شومن، چیئرمین، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیر ملکی تجارت

"میں ہمیشہ چین کی معاشی ترقی کی صلاحیت کے بارے میں پر امید رہا ہوں۔ چین، جرمن تعلقات پر کام کرتے ہوئے میں نےاپنے 15سالہ دورانیے میں جدت، محنت اور لگن کے لئے چینی لوگوں کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

میرے لئے یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں اور میں پر امید ہوں کہ ہم نئے سال اور آنے والے وقتوں میں چین کے کردار کو اور زیادہ پائیں گے اور یہ عالمی معیشت کے لئے بہت اچھا ہوگا۔چین کے ساتھ اچھے تعلقات اور تعاون جرمنی اور ہماری معیشت  کی بہتری کے لئے بہت اہم ہے۔”

برلن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!