اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ میں طیارہ حادثہ میں مرنے والے تمام 67 افراد کی باقیات...

امریکہ میں طیارہ حادثہ میں مرنے والے تمام 67 افراد کی باقیات نکال لی گئیں

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن کے رونالڈ ریگن واشنگٹن قومی ہوائی اڈے کے قریب دریائے پوٹومیک میں عملہ تباہ شدہ امریکن ایئرلائنز کے طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کررہا ہے۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والے تمام 67 افراد کی باقیات کو امدادی ٹیموں نے نکال لیا ہے۔

امریکی میڈیا نے یونیفائیڈ کمانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 66  باقیات کی درست شناخت ہوگئی ہے۔

یونیفائیڈ کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کا عملہ دریائے پوٹومیک سے طیارے کے بڑے ٹکڑوں سمیت ملبے کی صفائی کا کام کررہا ہے۔ ملبہ کے بڑے ٹکڑے نکالنے کا کام منگل کی شام تک جاری رہا ہے۔ موسم اور دریا کی صورتحال بہتر رہی تو انہیں اتارنے کا کام بدھ کو کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس کے بعد بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکالا جائے گا۔

رونالڈ ریگن واشنگٹن قومی ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے ایک مسافر طیارہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکراگیا جس کے بعد دونوں منجمد دریائے پوٹومیک میں گرگئے تھے۔ طیارے میں 64 افراد جبکہ ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔

یہ 1982 کے بعد سے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا مہلک ترین فضائی حادثہ ہے۔

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی زیرنگرانی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!