چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر فویانگ کے فویانگ مغربی ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس افسر مسافروں کی معاونت کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران 1 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار افراد نے سرحد پار سفر کیا جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں تعطیلات کے دوران 9 لاکھ 58 ہزارغیر ملکیوں نے سرحد پار سفر کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 22.9 فیصد زیادہ ہیں۔
بہار تہوار کی تعطیلات رواں سال 28 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہیں۔
این آئی اے کے اعداد و شمار کے مطابق چینی مین لینڈ کے رہائشیوں نے 76 لاکھ 70 ہزار سے زائد سرحد پار سفر کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہے جبکہ ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں نے تقریباً 57 لاکھ 40 ہزار سفر کئے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔
این آئی اے نے کہا کہ سرحدی معائنہ اداروں نے بحری جہازوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں سمیت 5 لاکھ 25 ہزار گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.4 فیصد زیادہ ہے۔
