اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹویوٹا کا شنگھائی میں لیکسس فیکٹری تعمیر کر نے کا اعلان

ٹویوٹا کا شنگھائی میں لیکسس فیکٹری تعمیر کر نے کا اعلان

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک نمائش میں لیکسس گاڑی دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا) ٹویوٹا نے شنگھائی میں ایک نئی لیکسس فیکٹری تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کمپنی کی چینی مارکیٹ میں ترقی اور پیداواری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ٹویوٹا موٹر کاپوریشن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ پلانٹ 2027 یا اس کے بعد کام شروع کرے گا جس میں الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) اور گاڑیوں کی بیٹریاں تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سابقہ منصوبوں کے برعکس چین میں یہ فیکٹری مشترکہ منصوبے کی بجائے مکمل طور پر ٹویوٹا کی ملکیت ہوگی۔ ابتدائی طور پر اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 1 لاکھ یونٹس ہونے کی توقع ہے۔ فیکٹری کے آغاز سے یہاں تقریباً 1 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

کمپنی نے بدھ کے روز مارچ 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے اپنے خالص منافع کے تخیمنے کو 35.7 کھرب ین سے بڑھا کر 45.2 کھرب ین (تقریباً 29.5 ارب امریکی ڈالر) کردیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!