اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتھائی وزیر اعظم کا دورہ چین ، تعاون مستحکم کرنے، سیاحوں کے...

تھائی وزیر اعظم کا دورہ چین ، تعاون مستحکم کرنے، سیاحوں کے اعتماد کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز

تھائی لینڈ  کے بینکاک میں پائیٹانگ ٹارن شیناوترا  ایک پریس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

بینکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پائیٹانگ ٹارن شیناوترا  چین کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔ 2025 میں چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ  منائی جا رہی ہے،توقع ہے کہ ان کے دورے سے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ، باہمی فائدے کے لیے اقتصادی تعاون میں توسیع اور تھائی لینڈ کا سفر کرنے کے  لئےچینی سیاحوں کااعتماد بحال ہوگا۔

یہ گزشتہ سال اگست میں عہدہ سنبھالنے کے بعد پائیٹانگ ٹارن شیناوترا  کا بیجنگ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم بننے کے فوراً بعد انہوں نے تھائی لینڈ اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی بنیاد باہمی اعتماد و احترام، خوشحالی و ترقی کی مشترکہ بصیرت اور ہمارے لوگوں کے درمیان خاندانی تعلقات ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پائیٹانگ ٹارن نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد تھائی لینڈ اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا، سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منانا اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

تھائی لینڈ کے کاسیکورن بینک کے سینئر نائب صدر وچھائی کن چونگ چھوئی نے کہا کہ توقع ہے کہ پائیٹانگ ٹارن کے دورے کے دوران تھائی لینڈ اور چین کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائےگی۔

چین حالیہ برسوں میں تھائی لینڈ کے لیے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جنوری میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 133.98 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!