قازقستان کے شہر آستانہ میں چینی صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس سے قبل کرغزصدر سدیر جپاروف سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور کرغزصدر سدیر جپاروف نے بات چیت کی ہے جس میں اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے مزید باہمی فوائد کے نتائج کے حصول کا عہد کیا گیا ہے۔
شی نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے اور اس ملک سے مزید معیاری اشیا درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
شی نے کہا کہ چین کرغزستان میں مزید چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور کاروبار شروع کرنے کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ کرغزستان چینی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کی سنجیدگی سے حفاظت کرے گا۔
رابطے بڑھانے کے حوالے سے شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر میں اعلیٰ معیارات اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، موجودہ بندرگاہوں کی تجدید اور جدید بنانے کا کام بھی بیک وقت ہوناچاہیے اور لوگوں اور مال کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے مزید مسافر اور مال بردار پروازیں شروع کرنی چاہئیں۔
انہوں نے دونوں اطراف پر زور دیا کہ سرحد پار ای کامرس، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں تعاون کو بڑھا کر ترقی کے نئے محرکات پیدا کیے جائیں۔
جپاروف نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ کو اعلیٰ معیار کے ساتھ تعمیر کرنے، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی کامیابی کو یقینی بنانے اور صنعت، سرمایہ کاری، تجارت، نقل و حمل، ای کامرس اور تعلیم میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link