اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹبابر اعظم پر ’فدا‘ ہوں، چاہتی ہوں انہیں کوئی ٹرول نہ کرے،...

بابر اعظم پر ’فدا‘ ہوں، چاہتی ہوں انہیں کوئی ٹرول نہ کرے، ماڈل دعا زہرہ

سوشل میڈیا اسٹار، ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ دعا زہرہ نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر بابر اعظم پر شدید ’فدا‘ ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ کوئی بھی کرکٹر کو ٹرول نہ کرے۔

دعا زہرہ نے حال ہی میں ’اے آر وائے‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 13 سال کی عمر میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں، جس کے بعد انہیں اشتہارات میں کام کی پیش کش ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار 16 سال کی عمر میں اشتہارات میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، بعد میں انہوں نے 19 سال کی عمر میں کام کا آغاز کیا۔

دعا زہرہ کے مطابق اشتہارات میں کام کرنے کے بعد انہیں ڈراموں میں بھی کام کی پیش کش ہوئی لیکن وہ انکار کرتی رہیں، کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ اداکاری نہیں کر پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں انہوں نے پہلا ڈراما کیا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر کام کرنا شروع کیا۔

دعا زہرہ نے شوبز انڈسٹری میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ زیادہ تر افراد ایک دوسرے کو بہترین دوست کہتے ہیں لیکن بعد میں شادیاں کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں جن اداکاروں کی اچھی کیمسٹری بن جاتی ہے، لوگ انہیں جوڑی بنا دیتے ہیں، بعد میں وہ لوگ بہن اور بھائی بھی بن جاتے ہیں۔

محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعا زہرہ نے بتایا کہ ان کے کسی سے تعلقات نہیں، انہیں کوئی لڑکا پسند ہے، نہ ان کا جلد شادی کا ارادہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کبھی کسی لڑکے سے محبت نہیں ہوئی جب کہ شادی کے لیے بھی ان کی زیادہ شرائط نہیں۔

ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ وہ غریب لڑکے سے بھی شادی کرنے کو تیار ہیں، اگر کوئی ایک جوڑے میں بھی انہیں لے جائے گا تو بھی وہ تیار ہیں، وہ پیسے خود کمالیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پیار اور محبت پر یقین نہیں رکھتیں، وہ ڈائریکٹ نکاح پر یقین رکھتی ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں دعا زہرہ نے اعتراف کیا کہ انہیں کرکٹ سے بہت لگاؤ ہے، اس لیے بابر اعظم پر ان کا ’کرش‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بابر اعظم پر شدید ’فدا‘ ہیں، انہیں کرکٹر پر تنقید بری لگتی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ بابر اعظم کو کوئی بھی ٹرول نہ کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!