اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین30 لاکھ سے زائد سیاحوں کی چین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب...

30 لاکھ سے زائد سیاحوں کی چین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں کی بہار تہوارکے دوران سیر

چین کے  مشرقی صوبےژے جیانگ کے جیاشنگ شہر میں سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھر میں سیاح ایک روبوٹ کتے کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سائنس و تکنیکی عجائب گھروں کے2025 کی موسم بہار تہوار تعطیلات کے دوران 30 لاکھ  سے زائد دورے کیے گئے۔

بیجنگ میں قائم چائنہ سائنس و تکنیکی عجائب گھر (سی ایس ٹی ایم) کا کہنا ہے کہ اس نے عوام کو موسم بہار تہوار کی روایات کے سائنسی پہلوؤں کو دریافت کرنے کے لئے رہنمائی کی ہے۔ تعطیلات کے دوران عجائب گھر نے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کا خیرمقدم کیاجن میں سے 90 فیصد سے زیادہ لوگ دارالحکومت شہر کے باہر سے آئے تھے۔

ملک بھر کے سائنس و تکنیکی عجائب گھروں نے موسم بہار تہوار کے موضوع پر مختلف سائنسی نمائشیں شروع کی ہیں جو چینی برج ثقافت، غیر مادی ثقافتی ورثے کی تکنیک اور کٹنگ-ایج ٹیکنالوجیز کو مربوط کر رہی ہیں۔

چین کے مشرقی  فوجیان سائنسی و تکنیکی عجائب گھر میں سانپ کی دانش پر ایک نمائش منعقد کی جا رہی ہے جس میں سیاح سانپ کی حیاتیات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کے ایک اور سائنس و تکنیکی عجائب گھر میں ایک انسان نما روبوٹ حاضرین کے ساتھ بات چیت کرتا ہے جو چین کی روبوٹکس ٹیکنالوجی میں تازہ ترین ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

سی ایس ٹی ایم کا کہنا ہے  کہ 2025 میں ملک کے سائنسی و تکنیکی عجائب گھروں کی رہنمائی کی جائے گی تاکہ سائنسی مقبولیت کے نئے طریقے جاری رکھے جا سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!