جمعہ, جنوری 9, 2026
تازہ ترینچین اور برکس کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کے تحقیقی مرکز کا...

چین اور برکس کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کے تحقیقی مرکز کا بیجنگ میں افتتاح

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی  نے کہا ہے کہ چین اور برکس کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کا تحقیقی مرکز  بیجنگ میں کھول دیا گیا ہے۔

یہ مرکز برکس تعاون فریم ورک کے تحت تحقیقی تبادلوں اور تعاون کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم  کے طور پر کام کرے گا۔

مرکز  نئی پیداواری قوتوں کے متعلق مشترکہ نظریاتی اورعملی تحقیق، سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون، عملے  کے تبادلے اور پیشہ ور تربیتی پروگراموں پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ عالمی نقطہ نظر  کے حامل بین الشعبہ جاتی ہنرمند افراد کی  صلاحیت بڑھائی جا سکے جبکہ یہ برکس رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے درمیان پالیسی سازی اور مشترکہ خوشحالی کی خاطر علمی اور فیصلہ سازی کی معاونت کے لئے ایک مشترکہ نیٹ ورک تیار کرے  گا۔

چین کے نائب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چھن جیاچھانگ نے کہا کہ برکس ممالک کے لئے نئی پیداواری قوتوں کی مشترکہ ترقی باہمی سود مند تعاون کو گہرا کرنے کا کلیدی میدان ہے اور جامع اور مشترکہ ترقی کے لئے ایک طاقت ور محرک ہے جبکہ یہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کی طرف ایک موثر قدم بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!