ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینبگ بیش لیگ، پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کا برسبین ہیٹ کیساتھ...

بگ بیش لیگ، پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کا برسبین ہیٹ کیساتھ معاہدہ طے پاگیا

بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بائولر زمان خان کا برسبین ہیٹ کیساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برسبین ہیٹ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زمان خان کو شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

برسبین ہیٹ کے مطابق زمان خان ہفتے کو ہونیوالے سڈنی تھنڈرز کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے، بی بی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی زمان خان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔

برسبین ہیٹ کے کوچ یوہان بوتھا نے کہا ہے کہ زمان خان حقیقی فاسٹ بائولر ہیں جو اپنے پیس اور ویری ایشن سے اوور کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں وہ ہمارے بائولنگ اٹیک کو بہترین انداز میں مکمل کر سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!