سابق آسٹریلیوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے پاکستانی سٹار بیٹسمین بابر اعظم کو جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ بیش لیگ میں کمنٹری کے دوران ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ بابر اکثر بہت محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں، اس قدر محتاط انداز میں کھیلنے سے ان کے بیٹنگ پارٹنر پر دبائو بڑھ جاتا ہے، اس لئے انہیں تھوڑا جارحانہ انداز میں کھیل کر اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔




