فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کے باعث بی بی ایل سے باہر ہوگئے جس کے بعد انہیں پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کیلئے واپس بلا لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہین آفریدی نے بتایا تھا کہ پی سی بی نے واپس بلا یاہے، اپنا ری ہیب مکمل کر کے جلد واپس لوٹوں گا۔




