بیجنگ (شِنہوا) چین نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی حمایت کر دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کے روز ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بیجنگ سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
لین جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے منشور کی سختی سے پاسداری کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اخلاقیات کی حدود کا دفاع کرنے اور عالمی سطح پر عدل و انصاف کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔




