ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلچینی سفارت خانے کی جاپان میں بڑھتے پرتشدد واقعات کے پیش نظر...

چینی سفارت خانے کی جاپان میں بڑھتے پرتشدد واقعات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں چینی سفارت خانے نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں جاپان میں مقیم چینی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے پیش نظر محتاط رہیں۔

مراسلے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جاپان کے بعض علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ مراسلے میں فوکوؤکا، شیزوؤکا اور آئیچی سمیت مختلف صوبوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں سفر کرنے والے متعدد چینی شہریوں نے بغیر کسی اشتعال کے زبانی بدسلوکی اور حملوں کی شکایات درج کرائی ہیں جن کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔

مراسلے میں 31 دسمبر 2025 کو ٹوکیو کے شنجوکو وارڈ میں گاڑی سے کچلنے کے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں دو چینی شہری شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہنگامی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

صورتحال کے پیش نظر سفارت خانے نے ایک بار پھر چینی شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ جاپان میں موجود چینی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھیں، محتاط رہیں اور اپنی ذاتی حفاظت کے اقدامات مضبوط کریں۔

سفارت خانے نے چینی شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کسی حملے یا امتیازی واقعے کا سامنا ہو تو فوری طور پر شواہد محفوظ کریں، ایسے واقعات کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں اور مدد کے لئے جاپان میں موجود چینی سفارتی مشنز سے رابطہ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!