چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے شہر اِن چھوان میں سیاح یوئے ہائی اسکی ریزورٹ میں آئس اینڈ سنو کی سرگرمی میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا)ایک اسپورٹس ویئر کمپنی کی مصروف ورکشاپ میں کارکن دسمبر کے اختتام میں بڑے شہر میں خریدے جانے والے مقبول آئٹم اسکی چشموں کے 50 ہزار جوڑوں کا فوری آرڈر پورا کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔
ژے جیانگ وسٹا اسپورٹس گڈز کمپنی لمیٹڈ کے ورکشاپ ڈائریکٹر پان شین رو نے کہا ہے کہ ہماری پیداواری لائنز مکمل چل رہی ہیں۔
چین کے مشرقی پیداواری مرکز ژے جیانگ صوبے میں ایک چھوٹے سے ساحلی کاؤنٹی سطح کے شہر وین لینگ میں واقع کمپنی 2007 سے بنیادی طور پر یورپی اور امریکی منڈیوں کے لئے اسکی چشمے تیار کررہی ہے۔
چین نے 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی کی تھی جس کے بعد کمپنی نے مارکیٹ میں تبدیلی کا احساس کیا اور مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھا کر اپنی حکمت عملی کو تیزی سے تبدیل کیا۔
کمپنی کے انتظامی شعبے کے نائب سربراہ وانگ کیلی کا کہنا ہے کہ اس وقت مقامی مارکیٹ میں فروخت کا حجم مجموعی طور پر تقریباً ایک تہائی ہے۔
حالیہ برسوں میں چین میں آئس اینڈ سنو کھیلوں کے لئے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وسٹا کو ملنے والے آرڈر میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا۔
آرڈرز کو مئوثر طریقے سے نمٹانے کے لئے کمپنی نے اپنی گنجائش بڑھانے کے سلسلے میں 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ یوآن (تقریباً 24 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کی سرمایہ کاری کی، کمپنی اس وقت 60 کروڑ یوآن کی سالانہ مالیت کے ساتھ 5 جدید ترین اسکی چشموں کی پیداواری لائنز چلا رہی ہے۔
