اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سب سے بڑے شمسی ۔ ہائیڈروجن فارم نے کام شروع...

چین کے سب سے بڑے شمسی ۔ ہائیڈروجن فارم نے کام شروع کر دیا

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان تونگ کی کاؤنٹی رودونگ میں فوٹو وولٹک توانائی کا منصوبہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی ریتلے علاقے میں واقع ایک بڑے مربوط شمسی۔ہائیڈروجن فارم نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔

چین میں اپنی نوعیت کے اس سب سے بڑے توانائی فارم کو سرکاری طور پر رو دونگ آف شور فوٹووولٹک – ہائیڈروجن انرجی اسٹوریج منصوبہ کہا جاتا ہے ۔

سی ایچ این انرجی انویسٹمنٹ گروپ (سی ایچ این انرجی) کے ذیلی ادارے گوہوا انرجی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ اسے کامیابی سے گرڈ  کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جس نے 31 دسمبر 2024 سے جیانگسو صوبے کی کاؤنٹی رود دونگ میں کام شروع کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ چین کے پہلے جامع توانائی کے استعمال اور ساحلی ماحولیاتی انتظام کے منصوبے کا آغاز ہے،اس میں فوٹو وولٹک بجلی کی پیداوار، ہائیڈروجن کی پیداوار، ہائیڈروجن ایندھن کے بھرنے اور توانائی ذخیرہ کرنے کو مربوط کیا گیا ہے۔

رو دونگ منصوبہ کی نصب شدہ گنجائش 400 میگاواٹ ہے ۔ یہ 4 ہزار 300 مو (تقریباً 287 ہیکٹرز) پر پھیلا ہوا ہے،اس میں ایک نو تعمیر شدہ 220 کے وی آن شور بوسٹر اسٹیشن ، 60 میگاواٹ / 120 میگاواٹ آور توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولت ہے، اس کے علاوہ ایک ہائیڈروجن کی پیداوار اور ایندھن بھرنے والا اسٹیشن بھی ہے جس کی پیداواری گنجائش 1 ہزار 500  معیاری مکعب میٹر فی گھنٹہ اور ہائیڈروجن ایندھن بھرنے کی صلاحیت 500 کلوگرام یومیہ ہے۔

2025 میں مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد اس منصوبے سے سالانہ اوسطاً 46 کروڑ 80 لاکھ کلوواٹ ۔ آورز بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے جوکہ ہرسال 1 لاکھ 51 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت کے مساوی ہے۔

اس سے اخراج میں بھی خاطرخواہ کمی ہوگی جس میں تقریباً 3 لاکھ 9 ہزار 400 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ،  562.6 ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ  اور 1،125.3 ٹن نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ شامل ہیں۔

سی ایچ این انرجی کے مطابق یہ کمی نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ زیادہ پائیدار توانائی میں منتقلی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل بھی ہو گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!