اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامید ہے آئندہ امریکی انتظامیہ دوطرفہ تعلقات میں ابتدائی اقدامات کو صحیح...

امید ہے آئندہ امریکی انتظامیہ دوطرفہ تعلقات میں ابتدائی اقدامات کو صحیح سنبھالے گی، چینی وزیر خارجہ

چینی  وزیر خارجہ وانگ یی  قومی کمیٹی برائے امریکی خارجہ پالیسی (این سی اے ایف پی) کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سوزن ایلیٹ کی سربراہی میں ایک وفد سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ آئندہ امریکی انتظامیہ چین-امریکہ تعلقات میں اپنے ابتدائی اقدامات کو صحیح طریقے سے سنبھالے گی۔

وانگ نے  قومی کمیٹی برائے امریکی خارجہ پالیسی (این سی اے ایف پی) کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سوزن ایلیٹ کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ چین نے امریکہ سے متعلق پالیسی سمیت خارجہ پالیسی میں استحکام اور تسلسل کو برقراررکھا ہے جو ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کے عزم و اعتبار کا اظہار ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔ چین ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے اصولوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بناکر اسے آگے بڑھائے گا۔

وانگ نے گزشتہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن سے پیرو کے لیما میں 31ویں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے چین کی جانب سے چین-امریکہ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں توقعات کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کے دوران امریکی وفد نے کہا کہ این سی اے ایف پی کا مقصد اور مشن امریکہ۔  چین تعلقات مضبوط بنا تے ہوئے اتفاق رائے اور افہام و تفہیم کو بڑھانا ہے۔

وفد کا کہنا تھا کہ امریکہ۔ چین تعلقات کی تاریخ میں کئی موڑ آئے اور امریکی انتظامیہ کی تبدیلی کے موقع پر توقع کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک مئو ثر رابطے برقرار اور  تزویراتی مکالمے جاری رکھتے ہوئے عوامی تبادلے مضبوط بنائیں گے ، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کریں گے جو دونوں ممالک اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

این سی اے ایف پی نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح ایک پل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے امریکہ۔ چین تعلقات میں مثبت پیشرفت کے لئے کوششیں کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!