اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسائنسی و تکنیکی کارکن چینی جدیدیت میں اپنا کردار ادا کریں، چینی...

سائنسی و تکنیکی کارکن چینی جدیدیت میں اپنا کردار ادا کریں، چینی نائب وزیراعظم

چین کے  نائب وزیراعظم  ڈنگ شوئے شیانگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہانگ کانگ میں قائم ہو لیونگ ہو لی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  نائب وزیراعظم  ڈنگ شوئے شیانگ نے سائنسی و تکنیکی طاقت کے قیام میں سائنسی اور تکنیکی کارکنوں کے اہم کردار پر زور دیا ہے اور انہیں چینی جدیدیت میں اپنی کامیابیوں کا حصہ ڈالنے کی ترغیب دی ہے۔

ڈنگ نے ہانگ کانگ میں قائم ہو لیانگ ہو لی فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ چینی جدیدیت کی کنجی سائنسی اور تکنیکی جدیدیت میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر سائنسی و تکنیکی ترقی کی خودمختار اور خود انحصار ترقی پر منحصر ہے۔

انہوں نے سائنسی اور تکنیکی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے شعبوں میں نئے مواقعوں کوفعال طور پر تلاش کریں، بنیادی تحقیق میں نمایاں، قائدانہ اور اصل کامیابیاں حاصل کریں۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیاکہ اہم بنیادی ٹیکنالوجیز پر کام کریں اور ان کے اختراعی نتائج کو چینی جدیدیت کے عظیم کاموں میں بروئےکا ر لائیں۔

ڈنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اعلیٰ سطح کے سائنسی و تکنیکی ا ستعداد کار کے فروغ کی اہمیت کو سمجھا جائے تاکہ ملک کی سائنسی کوششیں نسلوں تک جاری رہ سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!