چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کے ہیلی کاپٹرز چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں مشق کررہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) چین نے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور ترقی کے فروغ سے متعلق خلیج گنی کے ممالک کے ساتھ کام کرنے کا اپنا عزم دہرایا ہے۔
بدھ کو چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کی میزبانی میں خلیج گنی میں سلامتی کی صورتحال پر سیمینار کے دوسرے ایڈیشن میں کیمرون، جمہوریہ کانگو، گیبون، آئیوری کوسٹ اور نائیجیریا سمیت 18 ممالک کی بحری مسلح افواج کی قیادت اور دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی۔
پی ایل اے نیوی کے کمانڈر ہو ژونگ منگ نے افتتاحی تقریب میں اپنی اہم تقریر میں خلیج گنی کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے کو دوستی، تعاون، خوشحالی اور سلامتی کی خلیج میں تبدیل کرنے کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خلیج گنی کا استحکام نہ صرف خطے بلکہ افریقہ اور پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔
"خلیج گنی بحری سلامتی اور تعاون” کے عنوان سے منعقدہ یہ سیمینار پی ایل اے نیوی کا خلیج میں علاقائی سلامتی سے متعلق پہلا عالمی مکالمہ ہے جس میں شرکاء نے "مشترکہ مستقبل کے ساتھ بحری برداری ” کے خاکے میں بحری سلامتی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ 2022 میں اس کا ابتدائی اجلاس ورچوئل طور پر منعقد ہوا تھا۔
