اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل74 فیصد امر یکی شہر ی خاندان کے افراد کے لیے صدارتی...

74 فیصد امر یکی شہر ی خاندان کے افراد کے لیے صدارتی معافی کے خلاف ہیں، پول

یوگو امریکہ پول کے مطابق74 فیصد امریکی شہریوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے لیے اپنے خاندان کے افراد کو معاف کرنا غیر مناسب ہے۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا) تقریباً 3 چوتھائی امریکی بالغ شہریوں کا خیال ہے کہ صدر کے لیے اپنے خاندان کے افراد کو معاف کرنا غیر مناسب ہے۔

 یوگو پول کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کی رات اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دی۔اس طرح انہوں نے اپنے  اس پہلے موقف سے انحرف کیا کہ وہ  اپنے بیٹے کو معاف کرنے یا اس کی سزا کم کرنے کے لیے ایگزیکٹو اختیار استعمال نہیں کریں گے۔

ہنٹر بائیڈن کو جون 2018 میں کریک کوکین  کا عادی ہونے کے دوران  آتشیں اسلحہ خریدنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایک موجودہ صدر کے بچے کو  ایک جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہیں 12 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

انہیں 16 دسمبر کو وفاقی ٹیکس چوری کے الزامات میں بھی سزا سنائی جائیگی۔ انہوں نے ستمبر میں جرم کا مرتکب ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ یہ الزامات 14 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کے غیر ادا شدہ ٹیکسوں سے متعلق ہیں۔

یہ امریکی صدر کے  اپنےخاندان کے  کسی فرد کو معاف کرنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

2001میں بل کلنٹن نے اپنے سوتیلے بھائی روجر کلنٹن کو 1985 کے کوکین سے متعلق جرم میں معاف کیا تھا۔ 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر چارلس کوشنر کو معاف کیا تھا جنہیں گواہوں کو متاثر کرنے، ٹیکس چوری اور غیر قانونی مہم کے عطیات کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!