اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی معذور طلبا کے لئے نیا ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم قائم کر...

چینی معذور طلبا کے لئے نیا ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے نانجنگ میں نانجنگ سکول برائے بہرے افراد میں شی شوئےجن پڑھا رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سمارٹ تعلیمی پلیٹ فارم نے معذور افراد کے  عالمی دن کے موقع پر پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے خصوصی تعلیم کا ایک سیکشن کھول دیا ہے۔

وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق یہ سیکشن سکولوں، اساتذہ، طلبا اور والدین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل وسائل فراہم کرتا ہے جس کا مقصد معذور طلبا کے لیے  اعلیٰ معیار کا ایک جامع اور ذاتی نوعیت کا ڈیجیٹل تعلیم کا ماحول قائم کرنا ہے ۔

پلیٹ فارم پر اساتذہ اور والدین خصوصی تعلیم سے متعلق تازہ ترین قوانین، قواعد و ضوابط، پالیسی دستاویزات اور ترقیاتی منصوبوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

خصوصی تعلیم کے اساتذہ قومی سطح کے تربیتی کورسز پر مشتمل ڈیجیٹل مواد حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے مثالی کیسز اور کامیاب تدریسی حکمت عملیوں کا مجموعہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پلیٹ فارم خصوصی تعلیم کے لیے جدید ای- کتب اور ویڈیو وسائل فراہم کرتا ہے  اور اس کے ساتھ ہی تدریسی طریقوں میں اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے والے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!