اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین-یورپ مال بردار ٹرین نے جرمنی پہنچ کر ایک لاکھ واں سفر...

چین-یورپ مال بردار ٹرین نے جرمنی پہنچ کر ایک لاکھ واں سفر مکمل کرلیا

جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ کے ڈوئسبرگ انٹر ماڈل ٹرمینل پر ایک  لاکھ واں سفر مکمل کرنے والی چین-یورپ مال بردار ٹرین آ رہی ہے-(شِنہوا)

ڈوئسبرگ،جرمنی(شِنہوا) چین-یورپ مال بردار ٹرین نے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچ کر ایک لاکھ  ویں سفر کی تکمیل کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔

چین کے شہر چھونگ چھنگ سے روانہ ہونے والی ٹرین ایکس 8083 الیکٹرونکس،صنعتی پرزے اور گھریلو اشیا لے کر منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ڈوئسبرگ ٹرمینل پر پہنچی۔ٹرین سے سامان فوری طور پر اتارا گیا جو یورپ کے مختلف حصوں کو تقسیم کیا جانا ہے۔

ڈوئسبرگ جو کبھی لوہے کی صنعت کے لئے جانا جاتا تھا اب یورپ اور ایشیا کے درمیان اہم تجارتی باب بن چکا ہے۔مال بردار ٹرینیں جنہیں عموماً ’’لوہے کے اونٹ‘‘ کہا جاتا ہے اس تبدیلی کا اہم جزو ہیں۔یہ ٹرینیں واپسی پر مختلف قسم کا یورپی سامان لے کر جاتی ہیں۔

چائنہ ریلوے کنٹینر ٹرانسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کے یورپ کے ذیلی ادارے کے جنرل منیجر تیان ژونگ یو نے کہا کہ 2016 کے بعد سے ٹرین کے سالانہ سفر ایک ہزار 702 سے بڑھ کر 17 ہزار سے زائد ہو گئے ہیں جبکہ نقل و حمل کے اوقات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار ٹرینوں تک پہنچنے کا وقت بھی 90 ماہ سے کم ہو کر صرف 6 ماہ ہوگیا ہے۔

تیان نے کہا کہ ٹرین چلنے کے بعد سے ڈوئسبرگ پورٹ نے 100 سے زائد لاجسٹک کمپنیوں کو راغب کیا اور روزگار کے 20 ہزار سے زائد مواقع پیدا کئے۔

اس سروس نے روٹ سے ملحقہ خطوں کی معاشی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!