ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز | انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس میں اصلاحات اور مشترکہ ترقی کو اجاگر کرنے پر زور
جھلکیاں:
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں دو روزہ ” انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس” منگل کے روز شروع ہو گئی ہے۔ اس کانفرنس میں اصلاحات اور مشترکہ ترقی کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیلات اس ویڈیو میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں ” انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس” کا منگل کے روز آغاز ہو گیا ہے۔ کانفرنس کا موضوع ”چین کی جدت پسندی اور دنیا کے لئے نئے مواقع” ہے۔
دو روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں "اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنا اور چین کی جدت پسندی سےعالمی ترقی کے لیے نئے مواقع” کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ اس کانفرنس میں شریک 600 شخصیات میں سیاستدان، سرکاری حکام، اسکالرز، غیر ملکی سفیر اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں۔
اس کانفرنس میں 6 سیمینار، 14 موضوعاتی فورمز، دو پینل مباحثے اور چین کی جدت پسندی کی کوششوں کی مختصر ویڈیوز اور کامیابیوں پر مشتمل نمائشیں شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link