چین کے مشرقی صوبوں جیانگسو اور ژے جیانگ کو شنگھائی سے منسلک کرنے والی نئی ہائی سپیڈ ریلوے لائن کے ساتھ ایک بلٹ ٹرین کے چھنگ پو گرینڈ برج سے گزرنے کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے نے 2024 کے پہلے 11 ماہ کے دوران 4 ارب سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ(چائنہ ریلوے) کے مطابق ملک میں ریلوے کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ریلوے کی لمبائی 46 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔
ملک بھر میں 3 ہزار 300 ریلوے سٹیشن تعمیر کر کے استعمال میں لائے جارے ہیں جن میں ایک ہزار 300 ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن شامل ہیں۔
ریلوے نیٹ ورک اب 2 لاکھ سے زائد آبادی والے 99 فیصد شہروں سے منسلک ہے۔ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک 5 لاکھ سے زائد آبادی والے 97 فیصد شہروں تک جا رہی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link