پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینتھنک ٹینک رپورٹ میں نابینا افراد کی محفوط ثقافتی رسائی کے لئے...

تھنک ٹینک رپورٹ میں نابینا افراد کی محفوط ثقافتی رسائی کے لئے چینی اقدامات اجاگر

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں نابینا افراد کے سکول کی طالبہ سینڈ ٹیبل ماڈل کو چھو رہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں حالیہ برسوں میں بینائی سے محروم افراد کے لیے ثقافتی رسائی کو محفوظ بنانے کی خاطر چین کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

’’بینائی سے محروم افراد کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لئے چینی کوششیں، ’سینما آف لائٹ‘ عوامی فلاحی اقدام سے آگاہی‘‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ چینی اور انگریزی زبانوں میں جاری کی گئی۔رپورٹ چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور معذوری کا شکار افراد کے عالمی دن کے حوالے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نیشنل ہائی لیول تھنک ٹینک  نے جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بصارت سے محروم افراد کی قابل رسائی ثقافتی مصنوعات کو تقویت دینے کی کوششوں کے طور پرچین نے 2021 سے سالانہ 500 سے زائد نئی بریل کتابیں شائع کی ہیں۔ملک بھر میں سرکاری لائبریریوں میں بصارت سے محروم افراد کے لئے 35 ہزار 200 نشستیں فراہم کی گئی ہیں جن میں 14 کروڑ 66 لاکھ بریل کتابیں موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چائنہ بریل پریس نے بصارت اور سماعت سے محروم سامعین کے لئے رکاوٹوں سے پاک 870 فلمیں تیار کی ہیں جو مکمل طور پر کاپی رائٹ کی حامل ہیں۔

رپورٹ میں سب سے کامیاب مثال ’’سینما آف لائٹ‘‘ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ رضا کارانہ منصوبہ بصری مواد کی آواز کے ذریعے وضاحت کی حامل فلموں کی تیاری کے لئے کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنہ(سی یو سی) کے اساتذہ اور طلبہ نے 2017 میں تیار کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین  بصارت سے محروم افراد  کے لئے ثقافت تک رسائی میں اضافہ کرتے ہوئے دنیا کے لئے اہم تجربات اور بصیرت فراہم کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!