چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن کے چھانگ بائی پہاڑ میں ایک جنگلی سائبیرین شیر کی موبائل فون سے لی گئی تصویر-(شِنہوا)
چھانگ چُھن(شِنہوا)جنگلات اور سبزہ زاروں کے صوبائی ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں واقع چھانگ بائی پہاڑ کے قدرتی محفوظ علاقے میں ایک جنگلی سائبیرین شیر کی تصویر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگلی سائبیرین شیر 3 دہائیوں کے بعد چھانگ بائی پہاڑوں کے اندرونی علاقوں میں واپس آگئے ہیں۔
ایک ہفتہ قبل شیروں کے قدموں کے نشان دریافت ہونے کے بعد ادارے کے عملے نے فوری طور پر علاقے میں نگرانی کے 9کیمرے نصب کئے تھے۔
1960 میں قائم ہونے والا چھانگ بائی پہاڑی قدرتی محفوظ علاقہ اب جنگلی جانوروں کی 1586 اقسام کا مسکن ہے۔
