اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کا منفرد خصوصیات کا حامل لانگ مارچ-12 کیرئیر راکٹ خلا میں...

چین کا منفرد خصوصیات کا حامل لانگ مارچ-12 کیرئیر راکٹ خلا میں روانہ

ہیڈلائن:

چین کا منفرد خصوصیات کا حامل لانگ مارچ-12 کیرئیر راکٹ خلا میں روانہ

جھلکیاں:

چین نے ہفتہ کی رات جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہینان کے تجارتی خلائی جہاز کی لانچ سائٹ سے ایک نیا کیرئیر راکٹ خلا میں روانہ کردیا۔

اس کی لمبائی  تقریباً 62 میٹر اور قطر 3.8 میٹر ہے جو پے لوڈ کی صلاحیت کا حامل چین کا سب سے بڑا سنگل کور کیرئیر راکٹ ہے۔

تفصیلی خبر:

چین نے ہفتہ کی رات جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہینان کے تجارتی خلائی جہاز کی لانچ سائٹ سے ایک نیا کیرئیر راکٹ خلا میں روانہ کردیا۔

اس خلائی راکٹ کے ذریعے دو تجرباتی سیٹلائٹس کو ان کےمتعین کرده مداروں میں بھیجا گیا ہے۔

لانگ مارچ-12 کیرئیر راکٹ نے اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی ہے۔ یہ ہینان تجارتی خلائی جہاز کے لانچ سائٹ کا  پہلا مشن تھا۔اس راکٹ  کوشنگھائی اکیڈمی آف اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی نےچین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کےتحت تیار کیا تھا۔

دو مرحلوں میں تیار کئے گئے اس راکٹ کی لمبائی  تقریباً 62 میٹر اور قطر 3.8 میٹر ہے۔ یہ اس وقت پے لوڈ کی صلاحیت کا حامل چین کا سب سے بڑا سنگل کور کیرئیر راکٹ ہے۔راکٹ کو زمین کے نچلے مدار میں کم از کم  12 ٹن اور 700 کلومیٹر سورج کی ہم آہنگی والے مدار میں کم از کم  6 ٹن  پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

راکٹ کی جسامت کے قطر اور انجنوں کی تعداد کے درمیان ایک بہترین ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اس کے پہلے مرحلے میں چار مائع آکسیجن،کیروسین انجن استعمال کئے گئے ہیں۔یہ انجن پے لوڈ کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ راکٹ کو ریلوے کے ذریعےمختلف لانچ سائٹس تک پہنچانے میں بھی مدد  دیتے ہیں۔

اس راکٹ میں نئی ٹیکنالوجیز   کا ایک سلسلہ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جن میں راکٹ ہیلتھ ڈائیگناسٹک مینجمنٹ، کولڈ ہیلیم پریشراور ایلومینیم،لیتھیم  کے دھاتی  ٹینک شامل ہیں۔

راکٹ کے ڈھانچے کو 4.2 میٹر اور 5.2 میٹر کے قطر کے معیار پر تشکیل دیا گیا ہے، جنہیں مختلف مشن کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔

لانگ مارچ-12 کیرئیر راکٹ کوبڑی تعداد میں   لانچنگ مشن کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یہ سیاروں کو سورج کے ہم آہنگ مداروں میں رکھنے کی چینی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے بڑھا دے گا اور زمین کے نچلے مدار میں کثیر نیٹ ورکس کا مجموعہ قائم کرے گا۔

ہفتہ کی لانچ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 548 واں پرواز مشن تھا۔

وین چھانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!