خیبر پختونخوا پولیس میں تبادلوں ،تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز خیبرپختونخوا نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور تمام یونٹ سربراہان کو خط لکھتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں باہمی تبادلوں، تعیناتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پہلے سے زیر غور باہمی تبادلے و تعیناتیوں کے علاوہ نیا کیس سنٹرل پولیس آفس جمع نہیں کیا جائے گا۔
