اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسپریم کورٹ، الیکشن ایکٹ کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کرنے کی اجازت دے...

سپریم کورٹ، الیکشن ایکٹ کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن ایکٹ کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی ہے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر دوبارہ درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن ایکٹ کو صدر مملکت کی منظوری سے قبل ہی چیلنج کر دیا گیا تھا لہٰذا ہمیں الیکشن ایکٹ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کرنے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر پہلے ہی دوبارہ درخواست دائر کر دیتے تو عدالتی وقت کا ضیاع نہ ہوتا۔بعد ازاںبینچ نے الیکشن ایکٹ کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!