بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینصدر شی جن پھنگ کی روسی وزیراعظم سے ملاقات، کثیرالجہتی شعبوں...

صدر شی جن پھنگ کی روسی وزیراعظم سے ملاقات، کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ اور روس کے وزیراعظم میخائل میشوستین بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وفود کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کے وزیراعظم میخائل میشوستین سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی  شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی بہتر ہم آہنگی پر زور دیا۔

صدر شی نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے چین اور روس نے مشکل اور غیرمستحکم بیرونی ماحول کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے، دونوں ملک اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنا،مستحکم کرنا اور ان کو فروغ دینا دونوں ممالک کا تزویراتی انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے نئےمنصوبوں کا خاکہ تیار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو قریبی روابط برقرار رکھنے چاہئیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ ہم آہنگی کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے اور تعاون کے دائرے کو دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھ کر توسیع دینی چاہیے تاکہ دنیا کے امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں