چین میں ایجادات کا مرکز سمجھا جانے والا جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ گزشتہ 30 برسوں سے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ کو شراکتی تعاون فراہم کر رہا ہے۔
مقامی وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوانگ ڈونگ نے آمدنی بڑھانےوالی صنعتوں کو فروغ دیا ہے جن سے معیشت کو تقویت ملی اور مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔
شی زانگ کے شہر نینگچی کے ایک گرین ہاؤس میں سفید رنگ کے منفرد لِنگ ژی مشروم کی قطاریں خوب پھل پھول رہی ہیں۔
یہ "چھوٹی چھتریاں” لِنگ ژی کی ایک نئی قسم ہیں جنہیں سال 2011 میں گوانگ ڈونگ اور شی زانگ کے ماہرین نے بومی کے علاقے میں دریافت کیا تھا۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ دریافت تجربہ گاہوں سے نکل کر مقامی کھیتوں تک پہنچ چکی ہے جس سے مقامی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تینزین سیرنگ، انچارج، لِنگ ژی مشروم کاشت اور عملی نمائش منصوبہ
"ہماری تحقیق رنگ لائی ہے۔ یہ مشروم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ قیمتی اور فائدہ مند ہے۔ اس سےمقامی لوگوں کو ایک مؤثر معاشی ذریعہ میسر آیا ہے۔”
گوانگ ڈونگ کے تکنیکی تعاون سے لِنگ ژی مشروم کی کاشت کے کئی مراحل طے ہوئے اور اب اس نے مقامی معیشت کی ایک اہم صنعت کی شکل اختیار کر لی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وی یوآن ژینگ، رکن، دسویں گوانگ ڈونگ امدادی ٹیم
"ہم نے کچھ مقامی مصنوعات کو نئے غذائی اجزا کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے کام کیا ہے تاکہ ان کی مزید پراسیسنگ ہو اور مقامی صنعت کو فروغ ملے۔ اسی کے ساتھ ہم مقامی ماہرین کی ٹیم تیار کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں جس سے علاقے میں دیرپا ترقی کی راہ مزید ہموار ہو گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وُو گینگ دان، سربراہ، دسویں گوانگ ڈونگ امدادی ٹیم، ڈپٹی پارٹی چیف، نینگچی
"ہم نینگچی کے منفرد قدرتی وسائل کے فروغ میں مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں نینگچی اور شی زانگ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ ہمارے ان دونوں علاقوں کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوگا اور ہمارے لوگوں کے درمیان تبادلوں اور رابطوں کا سلسلہ مزید گہرا ہو گا۔”
نینگچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
گوانگ ڈونگ اور شی زانگ کے درمیان شراکتی تعاون کا سلسلہ جاری ہے
نینگچی میں لِنگ ژی مشروم کی کاشت سے مقامی معیشت کو نئی توانائی ملی
سفید رنگ کے منفرد لِنگ ژی مشروم گرین ہاؤسز میں خوب پھل پھول رہے ہیں
یہ نئی قسم 2011 میں گوانگ ڈونگ اور شی زانگ کے ماہرین نے دریافت کی تھی
لِنگ ژی اب تجربہ گاہوں سے نکل کر کھیتوں میں خوشحالی لا رہا ہے
گوانگ ڈونگ کے تکنیکی تعاون سے مشروم کی صنعت ترقی کر رہی ہے
مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے
امدادی ٹیمیں مقامی مصنوعات کو نئی غذائی فہرستوں میں شامل کر رہی ہیں
مقامی امدادی ٹیم کا تکنیکی تعاون دیرپا ترقی کا باعث بن رہا ہے
نینگچی اور شی زانگ کے عوام خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہیں




