منگل, نومبر 4, 2025
تازہ ترینپاکستان کی اسرا وسیم جوجٹسو ایتھلیٹس کمیشن کی رکن منتخب

پاکستان کی اسرا وسیم جوجٹسو ایتھلیٹس کمیشن کی رکن منتخب

پاکستان کی اسرا وسیم جوجٹسو ایتھلیٹس کمیشن کی رکن منتخب ہوگئیں۔

جے جے آئی ایف ایتھلیٹ کمیشن عالمی سطح پر جوجِٹسو ایتھلیٹس کے مفادات کی نمائندگی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

کمیشن کے دو منتخب اراکین کو جے جے آئی ایف بورڈ کے ووٹنگ ممبران کے طور پر مکمل حقِ رائے دہی حاصل ہے، جس سے ایتھلیٹس کی آواز کو براہِ راست پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جاتا ہے۔

منتخب اراکین کا تعلق پاکستان، یوکرین، آسٹریا، ایران، امریکا اور میکسیکو سے ہے۔

ان انتخابات میں وہ تمام بین الاقوامی جوجِٹسو ایتھلیٹس شرکت کے اہل تھے، جنہوں نے گزشتہ چار برسوں میں جے جے آئی ایف سے منظور شدہ مقابلوں میں حصہ لیا۔

ووٹنگ گزشتہ روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہوئی۔

انتخابات کے بعد ایتھلیٹ کمیشن کے  اجلاس میں اسرا وسیم (پاکستان) اور ڈمیٹرو ٹرون (یوکرین) کو سادہ اکثریت سے ایتھلیٹ کمیشن کے نمائندہ اسپیکرز کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ انتخاب جے جے آئی ایف کی قیادت اور رکن ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

جوجٹسو فیڈریشن حکام کے مطابق یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے کہ بین الاقوامی فورم پر ہماری ایتھلیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں