منگل, نومبر 4, 2025
پاکستان27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حکومت کے اہم نکات پر مشاورت کیلئے...

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حکومت کے اہم نکات پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اختیارات میں اضافے، این ایف سی ایوارڈ، آئینی عدالتوں کے قیام اور ججز تبادلوں سمیت اہم اصلاحات کیلئے 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243کے تحت افواج پاکستان کے حوالے سے نئی ترامیم تجویز کی گئی ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 213میں تبدیلی کی جائیگی، اسی طرح آرٹیکل 160(3)کے تحت قومی مالیاتی کمیشن میں صوبوں کا حصہ گزشتہ ایوارڈ سے کم نہ ہونے کی شق کو ترمیم کے ذریعے لچکدار بنانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ نئے این ایف سی ایوارڈ سے مثبت مالیاتی نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 191میں ترمیم کے ذریعے مستقل آئینی عدالتوں کے قیام کی سفارش جبکہ ججز کے تبادلوں کیلئے آرٹیکل 200 میں بھی تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ترمیم کے اہم نکات ،ابتدائی خدوخال پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم، (ق )لیگ، آئی پی پی، اے این پی اور جے یو آئی سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں