پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں اور ژالہ بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کردی۔
جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے راستے بند ہونے کا خدشہ ہے۔
الرٹ کے مطابق ایبٹ آباد، دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے کمزور مکانات، بجلی کھمبوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات اور نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور سیاحوں و مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔




