لاہور پولیس نے جنرل ہسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبیں صاف کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت راجا اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جن میں انہیں لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان اب تک لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔




