منگل, نومبر 4, 2025
پاکستانمتبادل انتظامات، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن شروع کردیا

متبادل انتظامات، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن شروع کردیا

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا، انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 چھ گھنٹے جبکہ پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس جلد فراہم کی جائیگی۔

انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں