اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمیانمار کا مہمان نوازی کے شعبے میں چین کی مالی معاونت سے...

میانمار کا مہمان نوازی کے شعبے میں چین کی مالی معاونت سے تربیت کا آغاز

میانمار، باگان میں ہوٹلز و سیاحت کی یونین وزیر تھیٹ تھیٹ کھین سیاحت سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

ینگون (شِنہوا) میانمار میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کے لیے تربیتی پروگراموں کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اس کے ساتھ چینی سیاحوں کو مزید متوجہ کرنے کے لیے پیر کے روز ایک سمینار بھی منعقد ہوا۔

سیاحت اور مہمان نوازی کی تربیت کا اہتمام میانمار سیاحت فیڈریشن اور اس کی شراکت دار تنظیموں نے کیا ہے جس کے لئے  ما لی معاونت چائنہ فاؤنڈیشن برائے دیہی ترقی نے مہیا کی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ہوٹلز و سیاحت کی  یونین وزیر تھیٹ تھیٹ کھین نے کہا کہ ان کی وزارت نے کورسز کے لئے ضروری رہنمائی اور کیمپسز مہیا کئے ہیں۔

ینگون میں وزارت کے کیمپسز میں مجموعی طور پر 7کورسز پیش کئے جائیں گےجن میں سیاحت کے لئے  تین اور مہمان نوازی سے متعلق چار کورسز شامل ہیں۔

یونین وزیر نے کہا کہ کورسز میں چینی کھانے کی تیاری کی تربیت کا کورس بھی شامل ہے جس سے ہوٹل عملے کو چینی سیاحوں کے لئے بہتر خدمات مہیا کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد وزارت کے عملے کے لئے مہارت کا فروغ بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!