اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا بحری مسافروں کےبہتر تحفظ کے لیے قانون میں نظرثانی پر...

چین کا بحری مسافروں کےبہتر تحفظ کے لیے قانون میں نظرثانی پر غور

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں سیا ح چائنہ میری ٹائم میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  ایک مسودہ قانون پر نظر ثانی کے ذریعے بحری مسافروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بہتر بنا نے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بحری قانون پر نظرثانی کا مسودہ  نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سوموار سے جمعہ تک جاری اجلاس میں غور و خوض کے لیے پیش کیا گیا ۔

 یہ مسودہ 16 ابواب اور 311 دفعات پر مشتمل ہے اور یہ مسافروں کو ذاتی زخم اور سامان کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کے لیے ٹرانسپورٹ کیریئرز کی ذمہ داری کی حدود کو مناسب طریقے سے بڑھا تا ہے۔

یہ مسودہ ملکی اور بین الاقوامی بحری مسافروں کی نقل و حمل میں معاوضے کے لیے ذمہ داری کی حدود کو یکجا کر کے مسافروں کے حقوق کے بہتر تحفظ کا تعین بھی کرتا ہے۔

یہ بحری سرگرمیوں میں شامل فریقین کے حقوق اور ذمہ داریوں میں بھی مناسب رد و بدل کرتا ہے۔

چین کا بحری قانون 1993 میں نافذ ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!