اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچینی ماہر کی معاونت سے کمبوڈیا کی قومی کھیلوں کی تقریب کا...

چینی ماہر کی معاونت سے کمبوڈیا کی قومی کھیلوں کی تقریب کا رنگا رنگ آغاز

ہیڈ لائن:

چینی ماہر کی معاونت سے کمبوڈیا کی قومی کھیلوں کی تقریب کا رنگا رنگ آغاز

جھلکیاں:

چینی ماہر کی معاونت سے کمبوڈیا  کے چوتھی قومی کھیلوں  کی تقریب کو چار چاند لگ گئے۔آسمان عمدہ روشنیوں، لیزر لائٹس، اور آتشبازی سے جگمگا اٹھا۔معروف فنکاروں کی دلکش پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (کھمیر) : سن ناؤ وساکھا، تماشائی

2۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھن وائی دان،چینی منتظم، افتتاحی تقریب

3۔ افتتاحی تقریب کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

کمبوڈیا  کے چوتھی قومی کھیلوں کا آغاز  ایک شاندار تقریب سےہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب نوم پنہ کے اولمپک اسٹیڈیم میں ہوئی۔ اس موقع پر ساری رات آسمان عمدہ روشنیوں، لیزر لائٹس، اور آتشبازی سے جگمگاتا رہا۔ ایک چینی ماہر نےافتتاحی  تقریب کے انتظامات کے حوالے سے معاونت فراہم کی۔

روشنیوں اور نغموں کا یہ شاندار مظاہرہ دو گھنٹے جاری رہا۔ اس موقع پر معروف فنکاروں نے دلکش پرفارمنس پیش کی۔ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مینت بھی تقریب میں  موجود تھے۔ تقریباً 30 ہزار ناظرین نے یہ منظر دیکھا۔

مسلسل بارش کے باوجود کھیلوں کی افتتاحی تقریب ،  پروگرام کے مطابق  بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی۔

منفرد اور شاندار روایتی پرفارمنس، گانے، مارشل آرٹس کے کرتب، کھلاڑیوں کی پریڈ اور حلف برداری، تقریریں، مشعل روشن کرنے کا مرحلہ اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ تقریب کا حصہ تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (کھمیر) : سن ناؤ وساکھا، تماشائی

” یہ ایک شاندار افتتاحی تقریب ہے۔ امن کے سائے میں یہ ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ کھیل امن لاتے ہیں۔ امن سے لوگوں کو خوشیاں ملتی ہیں۔ یہ کمبوڈیا کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ چین ہمارا عظیم دوست ہے۔ اس نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ چین ہمیشہ کھیل کے میدانوں کی تعمیر، آرائش اور بڑے ایونٹس کے انعقاد کے لئے اعلیٰ درجے کے ماہر بھیج کر ہمیشہ ہماری مدد کرتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھن وائی دان،چینی منتظم، افتتاحی تقریب

"میں کمبوڈیا کی وزارت کھیل کے رہنماؤں کی دعوت پر نوم پنہ آنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ میرا کمبوڈیا کا دوسرا دورہ ہے۔ میں پہلی بار جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کی تقریب کے لئے یہاں آیا تھا۔ تب میں نے ماہر ڈائریکٹر کے طور پر رہنمائی فراہم کی تھی۔ اس بار ہم نے کھیلوں کی پوری تقریب کا خاکہ تیار کیا۔ مشعل روشن کرنے اور اسٹیج کے ڈیزائن کی بھی منصوبہ بندی کی۔”

تعلیم، نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ہانگ چوان نارون نے کہا کہ 2500 سے زائد کھلاڑی، کوچ، ریفری اور عملہ ان کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 29 اکتوبر کو شروع ہونے والی یہ کھیلیں 8 نومبر تک جاری رہیں گی ۔ اس دوران مجموعی طور پر 36 کھیل اور 238 ایونٹس ہوں گے۔

نوم پنہ سے نمائندگاہ  شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!