اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسخوابوں کی تعبیر کے لئے فرانسیسی تاجر چین پہنچ گیا

خوابوں کی تعبیر کے لئے فرانسیسی تاجر چین پہنچ گیا

ہیڈلائن:

خوابوں  کی تعبیر کے لئے فرانسیسی تاجر چین پہنچ گیا

جھلکیاں:

فرانسیسی تاجر کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے لئے گوانگ ڈونگ، چین کیوں منتقل ہونا پڑا۔ آخر یہاں وہ کونسی چیز ہے جو اسے یہاں کھینچ لائی اور پھر وہ یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ آئیے اس کی تفصیل اسی سے جانتے ہیں اس ویڈیو میں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ڈونگ گوان، صوبہ گوانگ ڈونگ، چین کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی):فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

تفصیلی خبر:

چینی ثقافت میں گہری دلچسپی سے متاثر ہونے والا  فرانسیسی تاجر  فابرس تایب ، اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر دونگ گوان منتقل ہو گیا ہے۔

پچھلے 20 سالوں میں وہ پیشہ ور منیجر سے ترقی کر کے ایک تاجربن گیا ہے۔ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر برقی آلات بنانے والی کمپنی بنا لی ہے۔

آج ڈونگ گوان اس کا دوسرا آبائی علاقہ بن چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی):فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

” میں فابرس تایب  ایک فرانسیسی شہری ہوں۔ "

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

” اپنے گریجویشن  پروگرام کے آخری سال میں میں ایک چینی لڑکے سے ملا۔ وہ لڑکا پیرس میں رہ رہا تھا۔”

اس لڑکے نے  اپنی گفتگو میں مجھے چین اور چین میں اپنے خاندان کی تاریخ سے متعلق بتایا۔ اس طرح چین سے متعلق میری دلچسپی آئے روز بڑھتی گئی۔”

جب میں ڈونگ گوان پہنچا تو میں نے یہاں اپنے  بہتر مستقبل کے لئے سازگار ماحول دیکھا۔ یہ ایک شاندار مقام ہے۔ خاص طور پر جی بی اے ایریا گوانگ ڈونگ،ہانگ کانگ،مکاؤ  کے ساحلی  علاقہ کے ساتھ جڑا ہوا یہ علاقہ  ایک طرف مکاؤ اور دوسری طرف ہانگ کانگ سے ملتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

” یہ معیار تو ہے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم اس معیار سے بہتر کیسے بن سکتے ہیں۔ میں اپنی زندگی کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کے حوالے سے شدید خواہش رکھتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

” صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): فابرس تایب، فرانسیسی تاجر

” میں فرانس میں ہمیشہ اپنی فیملی سے کہتا تھا کہ اب مجھے ڈونگ گوان میں اپنے راستے تلاش کرنے کا طریقہ فرانس میں اپنی آبائی شہر سے بہتر معلوم ہے۔ ڈونگ گوان میری دوسرا آبائی شہر ہے۔”

گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!