اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسمصر میں اسکائی ڈائیونگ فیسٹیول کا انعقاد

مصر میں اسکائی ڈائیونگ فیسٹیول کا انعقاد

ہیڈ لائن:

مصر میں اسکائی ڈائیونگ فیسٹیول کا انعقاد

جھلکیاں:

مصر میں اہرام مصر کے سامنے   ایئر اسپورٹس فیسٹیول کے 7 واں ایڈیشن کا انعقاد،  دنیا بھر سے 200 اسکائی ڈائیورز نے شرکت کی

شاٹ لسٹ:

1۔ فیسٹیول کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (عربی): عامر حسن، منتظم

تفصیلی خبر

مصر میں  ایئر اسپورٹس فیسٹیول کا 7 واں ایڈیشن منگل سے جمعرات تک منعقد ہو ا۔ اس میں مختلف ممالک سے تقریباً 200 اسکائی ڈائیورز نے  حصہ لیا ہے۔

فیسٹیول کے آغاز  میں 100 اسکائی ڈائیورز نے مصر کی مسلح افواج کے سی-130 طیارے سے  پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔ وہ قاہرہ کے قریب جیزہ میں خفرہ کے اہرام کے دامن میں زمین پر اترے۔

منتظم کے مطابق اس تقریب کا مقصد مصرمیں سیاحت کا فروغ اور اسکائی ڈائیونگ کے کھیل کو متعارف کرانا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (عربی): عامر حسن، منتظم

"ہم 15 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر جاتے ہیں اور پھرپیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترتے ہیں۔ یہ تقریباً ڈیڑھ  منٹ کی چھلانگ ہوتی ہے۔ ہم روزانہ تقریباً 4 چھلانگیں لگاتے ہیں۔”

قاہرہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!