اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسہواوےکمپنی کو مصنوعی ذہانت کے مواقع کی استنبول میں تلاش

ہواوےکمپنی کو مصنوعی ذہانت کے مواقع کی استنبول میں تلاش

ہیڈ لائن:

ہواوےکمپنی  کو مصنوعی ذہانت کے مواقع کی استنبول میں تلاش

جھلکیاں:

ہواوے ٹیکنالوجیز  کی جانب سے استنبول، ترکیہ میں  ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے نئے مواقع کی تلاش اور چیلنجز کے مقابلے کی حکمت عملی بنانے کے لئے  فورم کا اہتمام،سینکڑوں آئی ٹی مینیجرز، کاروباری شراکت داروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی شرکت

شاٹ لسٹ:

1۔ نمائش کے مختلف مناظر

2۔ افتتاحی تقریب کے مناظر

3۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی پھنگ، کارپوریٹ سینئر نائب صدر و صدر آئی سی ٹی سیلز اینڈ سروس، ہواوے

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): علی طہٰ کوچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ترک سیل

تفصیلی خبر:

چین کے ٹیلی کمیونیکیشن کے بڑے ادارے ہواوے، نے بدھ کے روز استنبول، ترکیہ میں ایک فورم کا اہتمام کیا۔ فورم کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے نئے مواقع کی تلاش اور چیلنجز کے مقابلے کی حکمت عملی بنانا تھا۔

دو روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں دنیا بھر سے سینکڑوں آئی ٹی مینیجرز، کاروباری شراکت داروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریٹ سینئر نائب صدر اورآئی سی ٹی سیلز اینڈ سروس، ہواوے  کے صدر لی پھنگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جلد ہی ایک عالمی سروس بن جائے گی۔ موبائل صنعت بڑھتی ہوئی ڈیٹا کی ضروریات کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی پھنگ، کارپوریٹ سینئر نائب صدر و صدر آئی سی ٹی سیلز اینڈ سروس، ہواوے

"ہمیں خدمات، بنیادی سہولیات، آپریشنز اور دیکھ بھال، اور کاروباری ماڈلز کے چاروں شعبوں میں صلاحیتوں کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔”

ترکیہ کے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے ترک سیل، کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی طہٰ کوچ نے اس موقع پر کہا کہ موبائل  فون کی  صنعت کو مصنوعی ذہانت کے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اپنا ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): علی طہٰ کوچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ترک سیل

"موبائل فون کی خدمت فراہم کرنے والے ادارے کی  حیثیت سے ہم صرف انسانی صارفین کی خدمت کرنے والے نیٹ ورکس کی نگرانی تک محدود نہیں ۔ ہم اب ایک دوسرے سے جڑی ذہانت کے وسیع ماحولیاتی نظام کی بھی نگرانی کریں گے۔”

استنبول، ترکیہ سے نمائندگان شِنہوا نیوا ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!