بھارت، ایک امدادی کارکن ریاست اوڈیشا کے ضلع با لاسور میں میں ٹرین تصادم کے مقام پر کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے 22 سے زائد افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس افسر نے فون پر بتایا کہ یہ حادثہ ریاست کے ضلع المورہ کے مارچولا علاقے میں پیر کی صبح تقریباً 8 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔
پولیس افسر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی لوگ تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی نجی بس پودھی سے رام نگر جارہی تھی ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مارچولا پہاڑی ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
