چینی وزیر تجارت نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے اہم رکن کے طور پر یورپی کمیشن پر دبائو ڈالے کہ وہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق یورپی یونین کی سبسڈی مخالف تحقیقات کے مسئلے کے حل کیلئے چینی فریق کے ساتھ مل بیٹھے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے اہم رکن کے طور پر یورپی کمیشن پر دبائو ڈالے کہ وہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق یورپی یونین کی سبسڈی مخالف تحقیقات کے مسئلے کے حل کیلئے چینی فریق کے ساتھ مل بیٹھے۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے شنگھائی میں ساتویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش سے قبل فرانس کی غیر ملکی تجارت اور بیرون ملک مقیم فرانسیسیوں کی وزیر صوفی پرائمس سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمیشن کو چاہئے کہ وہ چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات کے مسئلے کے حل کے لئے چینی فریق کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرے۔
