اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلانڈونیشیا میں ماؤنٹ لیووٹوبی کےپھٹنے سے 9 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں ماؤنٹ لیووٹوبی کےپھٹنے سے 9 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے مشرقی نوسا تینگاراکے مشرقی فلورس میں ماؤنٹ لیووٹوبی کے پھٹنے سے متاثر ہونے والی عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تینگارامیں واقع ماؤنٹ لیووٹوبی کے پھٹنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) نے پیر کو جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کا عمل اتوار کی شب مقامی وقت 11 بجکر 57 منٹ  پر شروع ہوا جو ایک ہزار 450 سیکنڈ تک جاری رہا ۔

 اس عمل کے دوران آتش فشاں کی راکھ اور گیس فضا میں پھیل گئی جس نے صوبے کے مشرقی فلورس ریجنسی کے متعدد اضلاع کو متاثر کیا۔

بی این پی بی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے نے ریجنسی کے 3 اضلاع وولانگ گیتانگ ، ایلے بورا  اور تیت ہینا کو متاثر کیا۔ صرف ضلع وولانگ گیتانگ میں 6 دیہات متاثر ہوئے جبکہ ضلع ایلے بورا کے 4 اور ضلع تیت ہینا کے 5 دیہات کو بھی آتش فشاں پھٹنے کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔

بی این پی بی نے مزید بتایا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے 8 بالغ اور ایک بچہ ہلاک ہوا ۔ یہ تمام ضلع وولانگ گیتانگ کے کلاتان لو گاؤں کے رہائشی تھے ۔ آتش فشاں پھٹنے سے 2 ہزار 734 خاندانوں کے 10 ہزار 295 افراد متاثر ہوئے جن میں سے ضلع وولانگ گیتانگ کے  9 ہزار 479 افراد اور ایلے بورا کے 816 افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

مقامی حکام نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہنگامی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ بے گھر افراد کے لئے اسکولوں میں عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں۔ مشرقی فلورس ریجنسی حکومت نے ہنگامی امداد اور نگرانی کا عمل آسان بنانے کے لئے ماؤنٹ لیووٹوبی بارے جاری کردہ ہنگامی انتباہ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

بی این پی بی کے ترجمان عبدالمہاری نے بتایا کہ  حکومت صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کی حفاظت و فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!