چین ، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر بی جی کے قصبے شینگ جی میں نہر کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ ایک پہاڑی نہر پر گشت کررہا ہے ۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے روزگار کے فروغ سے متعلق اہم منصوبوں کے ساتھ ساتھ زرعی اور دیہی عوامی سہولیات کے منصوبوں میں مقامی حکومتوں کے شروع کردہ امدادی پروگراموں پر بھی عملدرآمد کیا ہے۔
چین کے اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں ان پروگراموں کی مدد سے کم آمدن کارکنوں کے لیے مجموعی طور پر 24 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئیں ۔یہ گزشتہ برس کی نسبت 30.2 فیصد اضافہ ہے۔ اس حوالے سے اجرت کے 31 ارب یوآن (تقریباً 4.35 ارب امریکی ڈالر) تقسیم کئے گئے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 22.7 فیصد زائد ہے۔
ان امدادی پروگراموں کا مقصد ملا زمت تلاش کر نے والے غربت سے نکالے گئے دیہی باشندوں ، غر بت کی طرف لوٹنے والے کمزور طبقات اور اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے والے مہاجر محنت کشوں کو خاص طور پر روزگار کی فراہمی ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ وہ کم آمدن والے کارکنوں کے لئے روزگار پیدا کرنے اور ان کی آمدن میں اضافے سے متعلق ان پروگراموں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
