چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں 3 طالبات حئی لونگ جیانگ سائنس و ٹیکنالوجی میوزیم میں نمائش دیکھ رہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی قانون ساز ایک قانون پر نظر ثانی کے مسودے پر غور کر رہے ہیں جس سے سائنس و ٹیکنالوجی کے علم تک عالمی رسائی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے قانون کا نظرثانی مسودہ پہلے جائزے کے لئے قومی عوامی کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا گیا جو پیر سے جمعہ تک جاری رہے گا۔
8 ابواب اور 60 شقوں پر مشتمل مسودے میں سائنس کے فروغ کے نمایاں امور کو اجاگر کیا گیا ہے اور تخلیقی جدت کے لئے نظام کو بہتر بنانے کی وضاحت کی گئی ہے۔
اس میں عام ضروریات، سائنس کے فروغ کی سمت اور سائنس کی مقبولیت پر مبنی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر شقیں شامل ہیں۔
2002 میں نفاذ کے بعد یہ اس قانون پر پہلی نظر ثانی ہے۔
